سائرہ یوسف اور شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح ناراض

57

ماضی میں سائنس فکشن فلم ‘پروجیکٹ غازی’ اور رومانٹک ڈراما سیریل ‘تنہائیاں: نئے سلسلے’ میں ایک ساتھ اداکاری دکھانے والے اداکار سائرہ یوسف اور شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ پر ان کے مداح ان سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

سائرہ یوسف اور شہریار منور نے حال ہی میں فیشن اینڈ لائف اسٹائل میگزین’ اوکے’ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس میں وہ کافی بولڈ انداز میں دکھائی دیے۔

دونوں اداکاروں نے ‘اوکے’ میگزین کو انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے اداکاری، آنے والے اپنے ڈراموں، فلموں اور ویب سیریز سمیت ذاتی زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

انٹرویو کے دوران جہاں سائرہ یوسف نے طلاق کے بعد تن تنہا بیٹی کی پرورش کے معاملے پر کھل کر بات کی، وہیں انہوں نے اپنے کیریئر اور ترجیحات سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

سائرہ یوسف نے بتایا کہ ویب سیریز میں کام کرنا تقریبا فلموں میں کام کرنے کی طرح ہی ہے جب کہ ڈرامے میں کام کرنا مختلف ہوتا ہے

بعض مداحوں نے سائرہ یوسف کو یاد دلایا کہ وہ ایک بچی کی ماں ہیں، انہیں ایسا لباس پہننے سے قبل اس سے متعلق سوچنا چاہیے تھا۔

کچھ مداحوں نے سائرہ یوسف کے بولڈ فوٹو شوٹ اور ایسے ہی دیگر کارناموں کو ان کی طلاق کا سبب بھی قرار دیا۔

تاہم متعدد مداحوں نے ان کے فوٹو شوٹ کو پسند بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ اب دونوں آن اسکرین بھی رومانوی جلوے دکھائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.