لاہور قلندرز کے خواب چکنا چور، کراچی کنگز پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا

60

کراچی:کراچی کنگز لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا۔ 

بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

پی ایس ایل فائیو کا ‘ڈریم فائنل’ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میں پہنچی تھیں تاہم لاہور قلندرز فائنل میں زیادہ اچھا کھیل پیش نہ کرسکی اور کراچی کنگز چیمپئن بن گئی۔

لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دیا جو کراچی نے 18.4 اوورز میں باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بابر اعظم نے ایک بار پھر نصف سنچری کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل تیسرے اوور میں 13 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ بابراعظم نے الیکس ہیلز کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 49 کے مجموعی اسکور پر الیکس بھی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.