اسکاٹ لینڈ نژاد لڑکی نے ‘نبیل’ کے کس ڈرامے کو دیکھ کر ان سے شادی کی؟

58

داکار، ہدایت کار و پروڈیوسر نبیل کو زیادہ تر لوگ مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے جانتے ہیں لیکن انہیں شہرت سنجیدہ کرداروں کی وجہ سے ملی۔

نبیل احمد پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئے مگر پھر کراچی منتقل ہوگئے اور بعد ازاں اداکاری میں خود کو منوانے کی کوشش کی۔

نبیل احمد کا پیدائشی نام ندیم ظفر ہے جب کہ انہیں شوبز کی دنیا میں نبیل ظفر کہا جاتا ہے، انہوں نے کیریئر میں دوسرے اداکاروں کے مقابلے میں کم ڈراموں میں اداکاری کی مگر انہیں شہرت زیادہ کام کرنے والوں سے بھی زیادہ ملی۔

نبیل احمد نے سال 2000 میں شادی کی تھی اور شادی کے بعد وہ کچھ عرصہ اداکاری سے بھی غائب رہے تھے، انہیں 4 بچے ہیں اور وہ ماضی کی طرح اب بھی کچھ ہی ڈراموں میں دکھائی دیتے ہیں۔

نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ سال 2000 میں انہوں نے اداکاری سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا، کیوں کہ اس وقت ان کی شادی ہوئی اور دیگر کچھ معاملات بھی تھے۔

نبیل کے مطابق سال 2006 کے بعد انہوں نے اداکاری کے علاوہ ہدایت کاری اور پروڈکشن کا بھی فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے انہوں نے 2009 میں اپنے دو قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر ’بلبلے‘ بنایا اور انہیں یقین تھا کہ وہ کامیاب جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ’بلبلے’ کا اسکرپٹ 2006 میں ہی ان کے دوست علی عمران نے لکھ لیا تھا مگر اس پر انہوں نے کام 2009 میں شروع کیا اور ابتدائی طور پر ’بلبلے‘ میں حنا دلپذیر کا کردار نہیں تھا مگر بعد میں ان کے کردار کو مستقل کردار میں تبدیل کیا گیا۔

نبیل نے بتایا کہ جب ’بلبلے‘ کی شوٹنگ جاری تھی، اس وقت عائشہ عمر ماڈلنگ اور ریڈیو میں ویڈیو جوکی (وی جے) کا کام کرتی تھیں، اس کی وجہ سے انہیں شروع میں مشکلات بھی پیش آئیں۔

نبیل ظفر کے مطابق عائشہ عمر ابتدائی طور پر ’بلبلے‘ میں خوبصورت کے کردار کو غیر اہم سمجھ رہی تھیں مگر انہوں نے اس وقت ہی عائشہ عمر کو بتایا تھا کہ مستقبل میں ’خوبصورت‘ کا کردار ان کی پہچان بنے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.