ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر کا کہنا ہے کہ سندھ اور پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبہ سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز میں رابطہ کمیٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر  رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا پر 50 فیصد غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے، نادرا میں کالعدم لوگوں کے جعلی شناختی کارڈز بنائے گئے، لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری کی انکوائری ہونی چاہیے۔

عامر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جعل سازی کی، اس حوالے سے ایف آئی اے سے بھی رپورٹ جاری ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کراچی کو کمزور کرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے، جعلی شناختی کارڈز پر  40 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ کروائے گئے ہیں، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے