پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں 31 رنز سے شکست

پاکستان نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کی شان دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 232 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو بڑا ہدف دے دیا تھا۔

جس کے جواب میں میزبان ٹیم آخری اوور کی دوسری گیند پر 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن نے شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہیں دلوا سکے، انہوں نے 43 گیندوں پر 103 رنز بنائے تھے جس میں 9 چھکوں اور 6 چوکے شامل تھے۔

میزبان ٹیم کے جیسن رائے محض 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن اور ڈیوڈ ویلی بالترتیب 16، 16 اسکور بنانے میں کامیاب ہوسکے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، فخر زمان، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین.

انگلینڈ: آئن مورگن (کپتان)، جیسن روئے، ڈیوڈ ملان، جونی بیئراسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، لیوس گریگوری، ٹام کیوران، ڈیوڈ ویلی، ثاقب محمود، میٹ پارکنسن.

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے