یو اے ای نے شہریوں کو مفت وائی فائی کے استعمال سے خبردار کردیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ابو ظبی  ڈیجیٹل اتھارٹی نے شہریوں کو سائبر مجرموں کے وار سے محفوظ رہنے کے لیے عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈیجیٹل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اپنا موبائل ڈیٹا استعمال کرنے کی کوشش کریں یا عوامی مقامات پر فری وائی فائی استعمال کرنے سے قبل فون میں وی پی این سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ہیکر عوامی انٹرنیٹ کے ذریعے  شہریوں کی حساس معلومات جمع کرنے میں ناکام ہوسکیں۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق شہریوں کو اگر کسی وائی فائی میں لاگ ان کرنے کے لیے پاسورڈ کی ضرورت ہو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ صارفین کی آن لائن سرگرمیاں محفوظ ہیں، مفت سہولت احتیاط سے استعمال کرنی چاہیے ورنہ  ذاتی اور مالی تفصیلات خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

حکام کی جانب سے صارفین کو گھر سے باہر نکلنے سے قبل موبائل  کے سافٹ ویئر اور ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ابو ظبی سمیت یو اے ای کے دیگر شہروں کے عوامی مقامات، ائیر پورٹ، شاپنگ مال، لائبریری، ہوٹل، جمنازیم اور پبلک ٹرانسپورٹ میں فری وائی فائی کی سہولیات موجود ہوتی ہیں جسے ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے