سونا مزید 200 روپے تولہ مہنگا

 ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، قدر مزید 200 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 1804 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام کی قدر 172 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 222 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، دونوں قیمتیں بالترتیب 1460 روپے اور 1251.71 روپے ہے۔
 

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے