شکرگڑھ : غیرقانونی گیس لائن کیلئے کھدائی کے پانی کا پائپ پھٹ گیا، محلہ ہجویر کو سپلائی معطل

بلدیہ شکرگڑھ کی حدود میں غیر قانونی گیس لائن کیلئے کھدائی کے دوران واٹر سپلائی پائپ پھٹ گیا

تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے محلہ ہجویری میں غیرقانونی گیس لائن بچھانے کیلئے کھدائی کے دوران واٹر سپلائی لائن پھٹ گئی جس کے باعث درجنوں گھروں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ اہل علاقہ نے میونسپل انتظامیہ کو اطلاع دی لیکن دو روز گزرنے کے باوجود حکام کی جانب سے پانی کی سپلائی یقینی نہ بنائی جا سکی ۔

اہل محلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کو متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ۔علاقے میں بعض افراد نے نے نقشہ منظور کرائے بغیر غیرقانونی عمارتیں تعمیر کر رکھیں ہیں ،گلیوں میں جگہ جگہ کچرا بکھرا پڑا ہیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر عثمان اکرم سے اپیل ہے کہ وہ علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا معائنہ کریں ورنہ اہل علاقہ ڈی آفس کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے