عمر شریف اپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

کراچی: معروف کامیڈین اور  اداکار عمرشریف نےجائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

خیال رہے کہ کامیڈین اداکار طویل مدت سے علیل ہیں اور انہیں ہائی کورٹ بھی وہیل چیئر کے ذریعے لایا گیا تھا۔

عمر شریف کے وکیل کے مطابق اُن کے مؤکل نے 2016 میں بینک سے قرضہ لے کر عسکری فور میں اپارٹمنٹ خریدا تھا۔

وکیل کے مطابق عمر شریف شدید علیل ہیں، انہیں بھولنے کی بیماری ہوگئی ہے، علالت کے دوران تیسری بیوی زرین غزل نے دسمبر 2020 میں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرالیا۔

وکیل نے بتایا کہ عمر شریف کو خدشہ ہے کہ اب گیارہ کروڑ  روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں  لہٰذا اہلیہ کی جانب سے بنائی گئی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

سماعت کے بعد عدالت نے فلیٹ کی فروخت روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

اس حوالے سے اسٹیج اداکارہ زریں غزل کو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے