نارووال کے صحافی اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑیں بے نقاب کرنے کیلئے پرعزم

نیشنل پریس کلب نارووال میں صحافیوں کا مشاورتی اجلاس ہوا ۔ شرکا نے اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مشاورتی اجلاس کی صدارت سعیدالحق (خبریں) اور عارف اپل(روزنامہ جنگ) نے کی ۔فرخ انعام بٹ (اے آر وائی نیوز) زاہد محمود (سما) عابد بٹ دن، طیب بٹ جناح / دن نیوز، ڈاکٹر حسن (مشرق) فاروق عبداللہ روز نامہ دنیا و دنیا نیوز، تنویر بٹ اوصاف، عرفان علی جاوید، حمزہ ملک نیو نیوز، سلیم نور ابتک نیوز، راحت ہاشمی روزنامہ حریف،اقبال ساگر جناح، شاہد محمود پنجاب ٹی وی، محمد اعظم خاور اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صحافت کو مقدس پیشہ سمجھ کر فرائض سر انجام دئیے جائیں اورجو کالی بھیڑیں اس مقدس شعبے کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں انکے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے