پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف ملنے کا امکان

پاکستان کو رواں مالی جولائی تا دسمبر جی 20 ملکوں سے مزید ایک ارب 5 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں میں موخر ہونے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کےذرائع کے مطابق کورونا اثرات اور انسداد کورونا اخراجات کے لیے پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرض ریلیف ملے گا۔ پاکستان کو جی 20 ممالک سے 3 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض ریلیف کی توقع ہے۔ یہ قرض ریلیف تمام تین مراحل کے تحت حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پاکستان نے مئی سے دسمبر 2020 کے پہلے مرحلے کے تحت قرض ریلیف حاصل کیا۔ پہلے مرحلے میں ایک ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز قرض ریلیف حاصل کیا گیا۔ پاکستان کو جنوری سے جون 2021 کے دوسرے مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملا۔

دوسرے مرحلے میں ایک ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز قرض ریلیف کا حاصل ہوا۔ اب پاکستان کو جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران تیسرے مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملے گا ۔ تیسرے مرحلے میں ایک ارب 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض ریلیف کا تخمینہ ہے۔
 

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے