ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو ظفروال کا دورہ ، صفائی کی ناقص صورتحال پر عملےکی سرزنش

ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان نے ٹی ایچ کیو ظفروال کا ہنگامی دورہ کیا، وارڈ میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر اہلکاروں کی سخت سرزنش کی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے اسپتال میں کورونا سنٹر میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور جان بچانے والی ادویات کے اسٹاک کا معائںہ کیا۔ انہوں نے عملے کو شہریوں کو صحت کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ بعدازاں وہ  تحصیل ریونیو آفس پہنچیں جہاں انہوں نے ریکارڈ کا معائںہ کیا اور افسروں کو سائلین کی مشکلات کا بروقت ازالہ کرنے کی ہدایت کی ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے