کارتک آریان نے رنبیر کپور کو فلم ’ بیجو باورا‘ سے آؤٹ کردیا!

ممبئی: بالی وڈ اداکار کارتک آریان خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتے ہیں، کبھی یہ خود خبر بن جاتے ہیں تو کبھی خبر خود چل کر ان کے پاس آتی ہے۔

تین ماہ قبل ہی انہیں دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’دوستانہ 2‘ میں غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے فلم کی کاسٹ سے باہر نکال دیا گیا تھا۔تو دوسری جانب انہوں نے گزشتہ ماہ فلم Freddy کے اسکرپٹ میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا، لیکن ہدایت کار نے ان کی فرمائش کو پورا کرنے سے انکار کردیا۔ جس پر کارتک آریان نے معاوضے کے طور پر لیے گئے دو کروڑ روپے واپس کر دیے تھے۔

ایک ہفتے قبل ہی کارتک نے شادی کے لیے ’ دیپیکا پاڈوکون ‘ جیسی لڑکی کا مطالبہ کردیا۔ اب ان کے خبروں میں آنے کی وجہ مشہور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’ بیجو باورا‘ ہے۔ اطلاعات کے مطابق رنبیر کپور کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے سنجے لیلا بھنسالی ان کی جگہ کسی دوسرے ہیرو کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ رنبیر کی جگہ کارتک آریان کو اس کردار کے لیے کاسٹ کرنا چاہ رہے ہیں۔

فلم ’بیجو باورا‘ میں عالیہ بھٹ، دیپیکا پاڈوکون اور اجے دیوگن جیسے اے کلاس اداکار شامل ہیں اور اس میں رنبیر کپور ایک نیا اضافہ تھے تاہم رنبیر کپور کو بھنسالی اور ان کی ٹیم سے کچھ تحفظات ہیں۔ کیوں کہ 2007 میں سنجے لیلی بھنسالی کے ساتھ فلم ’ساوریا‘ سے اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے والے رنبیر کپور کا سنجے اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی ہے۔

تاہم سنجے لیلا بھنسالی نے ابھی تک رنبیر کی جگہ کارتک کو کاسٹ کرنے کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ حال ہی میں کارتک نے میوزیکل لو ساگا ’ ستیا نارائن کی کتھا‘ کی کاسٹ میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جس میں شردھا کپور ان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے