24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 30 اموات ، عید کیلئے نئے ایس او پیز جاری

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 850 ہے۔

علاوہ ازیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 30 اموات کے بعد اب تک وبا کے باعث لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 22 ہزار 811 ہوگئی۔

دوسری جانب کورونا کے مزید 903 مریض صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 20 ہزار 66 تک جا پہنچی۔

اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 338 کورونا کیسز سامنے آگئے۔

اسلام آباد میں 159 کیسز

آزاد کشمیر میں 127 کیسز

گلگت بلتستان میں 52 کیسز، ایک موت
صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مزید 258 افراد کے عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔

خیبرپختونخوا میں اب تک ایک لاکھ 40 ہزار 818 کیسز اور 4 ہزار 438 اموات سامنے آچکی ہیں۔

محکمہ بنیادی و ثانوی صحت پنجاب نے عید الاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیر جاری کیے ہیں۔

ایس او پیز کے مطابق صرف ویکسینیٹڈ افراد کو صوبے کی حدود میں یا سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی جبکہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے ہوٹل بکنگ نہیں کی جاسکے گی،

علاوہ ازیں ریسٹورنٹس میں صرف 50 فیصد گنجائش کے ساتھ ڈائننگ ان کی اجازت ہوگی۔

مزید براں سیاحتی مقامات پر ریپڈ اینٹجن ٹیسٹنگ کو بھی بڑھایا جائے گا۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے