Blog

عمر شریف اپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

عمر شریف اپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

کراچی: معروف کامیڈین اور  اداکار عمرشریف نےجائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ خیال رہے کہ کامیڈین اداکار طویل مدت سے علیل ہیں اور انہیں ہائی کورٹ بھی وہیل چیئر کے ذریعے لایا گیا تھا۔ عمر شریف کے وکیل کے مطابق اُن کے مؤکل نے 2016 میں بینک سے قرضہ لے کر عسکری فور میں اپارٹمنٹ خریدا تھا۔ وکیل کے مطابق عمر شریف شدید علیل ہیں، انہیں بھولنے کی بیماری ہوگئی ہے، علالت کے دوران تیسری بیوی زرین غزل نے دسمبر 2020 میں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرالیا۔ وکیل نے بتایا کہ عمر شریف…
Read More
کارتک آریان نے رنبیر کپور کو فلم ’ بیجو باورا‘ سے آؤٹ کردیا!

کارتک آریان نے رنبیر کپور کو فلم ’ بیجو باورا‘ سے آؤٹ کردیا!

ممبئی: بالی وڈ اداکار کارتک آریان خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتے ہیں، کبھی یہ خود خبر بن جاتے ہیں تو کبھی خبر خود چل کر ان کے پاس آتی ہے۔ تین ماہ قبل ہی انہیں دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’دوستانہ 2‘ میں غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے فلم کی کاسٹ سے باہر نکال دیا گیا تھا۔تو دوسری جانب انہوں نے گزشتہ ماہ فلم Freddy کے اسکرپٹ میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا، لیکن ہدایت کار نے ان کی فرمائش کو پورا کرنے سے انکار کردیا۔ جس پر کارتک آریان نے معاوضے کے طور…
Read More
والد اور بہن نے میرے خوابوں کا خون کردیا، برٹنی اسپیئرز

والد اور بہن نے میرے خوابوں کا خون کردیا، برٹنی اسپیئرز

نیو یارک:مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اوپر تلے دو انسٹاگرام پوسٹس میں اپنے والد اور بہن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے ’’میرے خوابوں کا خون کردیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ 2008 میں برٹنی اسپیئرز کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد سے عدالتی حکم پر ان کی نجی زندگی اور مالی امور سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو سونپا جاچکا ہے جبکہ ان کی جائیداد کی ذمہ داری ان کی بہن کے سپرد ہے۔ والد اور بہن کے اس کنٹرول کے خلاف برٹنی اسپیئرز کے ایک مقدمے کا…
Read More
‘شکل تو دکھا دو ‘: نیتو سنگھ کی جانب سے فوٹو گرافر کی تعریف

‘شکل تو دکھا دو ‘: نیتو سنگھ کی جانب سے فوٹو گرافر کی تعریف

 بالی وڈ کی سینیئر اداکار ہ اور  رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ حال ہی میں کیمرا مین کی آواز  سن کر اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیتو سنگھ اپنی مصروفیات ختم کر کے اپنی گاڑی کی طرف جارہی  تھیں  کہ بہت سے فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا اور تصاویر بنانے کیلئے آوازیں دینے لگے۔ اسی دوران ایک کیمرا مین کی آواز سن کر اداکارہ نے کیمرا مین سے کہا کہ ' شکل تو دکھا دو ،آپکی آواز بہت اچھی ہے۔‘ اور پھر اپنی کار میں داخل ہوگئیں۔
Read More
بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کی تیاریاں جاری

بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کی تیاریاں جاری

بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کے آغاز میں 200 دن باقی رہ گئے ہیں، کھیلوں کے اس بڑے مقابلے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ چینی ریڈیو کے مطابق اس وقت چانگ جیاکو شہر میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ تاحال چانگ جیاکو میں 76 کھیلوں کے مقابلوں کے لیے تمام تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ چھونگ لی مرکزی علاقے میں 4 سٹیڈیمز کا بنیادی انفراسڑکچر مکمل کر لیا گیا ہے اور بیجنگ سرمائی اولمپک کمیٹی کے تقاضوں کی روشنی میں ان میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ عام شہریوں میں سرمائی اولمپک…
Read More
پاکستان میں ای سپورٹس کرانے کا فیصلہ، ایک کروڑ روپے کے انعامات

پاکستان میں ای سپورٹس کرانے کا فیصلہ، ایک کروڑ روپے کے انعامات

 ای پاک کے تعاون سے فری فائر پاکستان لیگ II ٹائٹل سپانسر بیگو لائیو اور شریک سپانسر انفنکس کی جانب سے آفیشل سپانسر ہوگی۔ اس میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہوں گے جو پاکستان میں اب تک ای سپورٹس ٹورنامنٹ کے لئے سب سے بڑا انعام ہے۔ ٹورنامنٹ کے لئے رجسٹریشن کا آغاز 21 جولائی سے 23 جولائی تک ٹورنامنٹ کی آفیشل ویب سائیٹ پر ہوگا۔ گروپ سٹیج کیلئے کوالیفائر رائونڈز 26 جولائی سے 6 اگست تک قومی سطح پر منعقد کئے جائیں گے۔ 21 اگست سے 26 ستمبر تک ہونے والے گروپ اسٹیج میں پچھلے سیزن سے چھ…
Read More
ٹوکیو اولمپکس کورونا پھیلائےگا یا اسپورٹس کی اسپرٹ ؟

ٹوکیو اولمپکس کورونا پھیلائےگا یا اسپورٹس کی اسپرٹ ؟

ٹوکیو اولمپکس کےآغاز کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، 23 جولائی سے 8اگست تک جاری رہنےوالے ان گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ بھی ٹوکیو پہنچ گیاہے، تاہم جاپانی دارالحکومت میں بعض اولمپک اسکواڈ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب یہ سوال ابھر رہاہے کہ آیا جاپان حکومت اولمپکس سے جڑے اقتصادی مفادکی خاطرکہیں وباکی شدت نظر انداز تو نہیں کررہی ؟ جاپان کے چوتھے بڑے اخبار آساہی شمبن نے حیران کن سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق ملک کی 80 فیصد آبادی اولمپکس گیمزکو منسوخ یا کم سے کم مزید ملتوی کرناچاہتی ہے مگر وزیراعظم یوشی…
Read More
کیون اینڈرسن نے ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

کیون اینڈرسن نے ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جنوبی افریقا کے ٹینس سٹار کیون اینڈرسن نے ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ میں میزبان حریف کھلاڑی جینسن بروکسبی کو شکست دے کر کیریئر کا ساتواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ کیون اینڈرسن نے اتوار کے روز اپنے ساتھی کیریئر اے ٹی پی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، انہوں نے 20 سالہ امریکی جینسن بروکسبی کو 7-6 (10/8) ، 6-4 سے ہال کر فیم اوپن جیتنے میں کامیاب کر دیا۔ امریکا میں کھیلے گئے ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ میں 35 سالہ…
Read More
پاکستان کی بیٹنگ پھر دھوکا دے گئی، دوسرا ٹی ٹوئنٹی انگلینڈ کے نام

پاکستان کی بیٹنگ پھر دھوکا دے گئی، دوسرا ٹی ٹوئنٹی انگلینڈ کے نام

انگلینڈ نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شان دار واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پہلا اوور کیا اور چوتھی گیند پر خطرناک عزائم رکھنے والے جیسن روئے کو محمد حفیظ کے ہاتھوں آؤٹ کیا۔ جیسن روئے نے ابتدائی 4 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد…
Read More
چینی باشندوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی، آرمی چیف کی چین کو یقین دہانی

چینی باشندوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی، آرمی چیف کی چین کو یقین دہانی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، آرمی چیف نے داسو بس واقعےپر چینی حکومت اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں داسو میں ہونے والے واقعے پراظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنےدیرینہ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی مکمل سپورٹ، تعاون اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر…
Read More