تازہ ترین

اللہ کی طرف سے جب آزمائش آتی ہے تو اس پر صبر کرنا زمین کی خوبصورتی ہے، خطبہ حج

اللہ کی طرف سے جب آزمائش آتی ہے تو اس پر صبر کرنا زمین کی خوبصورتی ہے، خطبہ حج

شیخ بندر بن عبد العزيز بليلہ نے مسجد نمرہ میں 9 ذی الحج 1442 ہجری کو خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی طرف سے جب آزمائش آتی ہے تو اس پر صبر کرنا زمین کی خوبصورتی ہے۔ سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات میں پہنچے تھے، جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ بندر بن عبد العزيز بليلہ نے حدیث بیان کی اور کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ احسان یہ ہے کہ گویا تم اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے تم اسے دیکھ…
Read More
ڈیرہ غازی خان: بس اور ٹرالر میں تصادم، 33 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان: بس اور ٹرالر میں تصادم، 33 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان میں جھوک یار شاہ کے قریب بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 33 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مجیب میں حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 33 تک پہنچنے کی تصدیق کی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کب ہم بحیثیت قوم یہ احساس کریں گے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز، لوگوں کی زندگیوں کے امین ہیں، انہیں زیادہ احتیاط کی…
Read More
چینی ٹیم کی داسو بس دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقات مکمل

چینی ٹیم کی داسو بس دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقات مکمل

اسلام آباد/مانسہرہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے راولپنڈی میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا اور داسو بس دھماکے میں زخمی ہونے والے چینی کارکنان کی عیادت کی۔ دوسری جانب چینی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوع پر اپنا ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری ہینڈ آؤٹ میں بتایا گیا کہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی تحقیقاتی ٹیم جو داسو واقعے کی تحقیقات کے…
Read More
24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 30 اموات ، عید کیلئے نئے ایس او پیز جاری

24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 30 اموات ، عید کیلئے نئے ایس او پیز جاری

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 850 ہے۔ علاوہ ازیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 30 اموات کے بعد اب تک وبا کے باعث لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 22 ہزار 811 ہوگئی۔ دوسری جانب کورونا کے مزید 903 مریض صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 20 ہزار 66 تک جا پہنچی۔…
Read More
جنوبی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے ضلع سینائی نارائی میں آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جنید شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 20 سالہ سپاہی جنید بالاکوٹ ضلع مانسہرہ کے رہائشی تھے۔ فورسز علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔
Read More
اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی، طبی ماہرین کا کراچی میں ہیلتھ ایمرجنسی کا مطالبہ

اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی، طبی ماہرین کا کراچی میں ہیلتھ ایمرجنسی کا مطالبہ

کراچی میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی جس کے باعث طبی ماہرین نے شہر میں ہیلتھ ایمرجنسی کا مطالبہ کردیا۔ حکام کا کہنا ہےکہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں مریض بچوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، نیپا کا انفیکشنز ڈیزز اسپتال مکمل طور پر بھر چکا ہے جب کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش نہیں، آغا خان اسپتال نے کورونا کے مزید مریضوں کو لینے سے منع کردیا ہے۔ حکام کے مطابق سول اسپتال کراچی میں 48 بیڈ کے سرجیکل وارڈ کو…
Read More
پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں 31 رنز سے شکست

پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں 31 رنز سے شکست

پاکستان نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کی شان دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 232 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو بڑا ہدف دے دیا تھا۔ جس کے جواب…
Read More
صدر مملکت عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا

صدر مملکت عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف لِپ سِنکنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلیا۔ صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان ٹک ٹک پر بھی موجود ہیں۔  صدر مملکت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک جذبات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ٹک ٹاک صارفین کے لیے متاثر کن ویڈیوز  شیئر کرتے رہیں گے. ٹک ٹک پر صدر مملکت کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ' میں پاکستان کا وہ  خواب دیکھنے…
Read More
سابق صدر ممنون حسین کراچی میں انتقال کر گئے

سابق صدر ممنون حسین کراچی میں انتقال کر گئے

سابق صدر پاکستان ممنون حسین طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور اہل خانہ کے مطابق سابق صدر ممنون حسین بدھ کو خالق حقیقی سے جاملے، وہ کینسر کےعارضے میں مبتلا تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل چوہدری طارق کا کہنا تھا کہ انہیں فروری 2020 میں کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ زیر علاج تھے، چند روز قبل انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق صدر…
Read More
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے تک فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے  اور  مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 40 پیسے  فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سےہوگا جس کے بعد ہی قیمتوں کا…
Read More