دلچسپ و عجیب

6300 فٹ کی بلندی سے گرنے والی خواتین معجزانہ طور پر بچنے میں کامیاب

6300 فٹ کی بلندی سے گرنے والی خواتین معجزانہ طور پر بچنے میں کامیاب

روس میں 6300 فٹ بلند پہاڑ پر نصب جھولے سے نیچے گرنے والی خواتین معجزانہ طور پر بچ گئیں تاہم انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین داغستان کے علاقے میں واقع وادی سولاک میں پہاڑ کنارے نصب جھولے میں سوار تھیں کہ اچانک جھولے کی ایک چین ٹوٹ گئی اور وہ موت کے منہ میں جاپہنچیں۔ خوش قسمتی سے خواتین پہاڑ کے کنارے پر موجود لکڑی کے تختے پر گریں جس سے ان کے جسم پر معمولی چوٹیں آئیں لیکن ان کی جان بچ گئی۔ مقامی اخبار کم سوموسکیا پروادا کی رپورٹ میں قانون نافذ…
Read More
امریکی جوڑے کے بستر سے 18 سانپ بر آمد

امریکی جوڑے کے بستر سے 18 سانپ بر آمد

امریکی ریاست جارجیا کے شہر  اگسٹا کے رہائشی میکس ولچر اور ان کی اہلیہ ٹرش نے سونے سے قبل اپنے بسترکے نیچے سے 18 سانپ بر آمد ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرش کا کہنا تھا کہ انہیں بستر کے نیچے فرش پر چلتی ہوئی چیز محسوس ہوئی جس کو دیکھنے کے لیے قریب گئیں تو اس نے حرکت شروع کردی تھی تاہم اس کے کچھ لمحوں میں ان کے خاوند کو بھی ایک سانپ دکھائی دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانپوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 18 ہوگئی لیکن وہ انہیں مارنا نہیں…
Read More
داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ میں ورکرز کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس برسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت غیر ملکی انجینئرز، فرنٹیئر کورپس کے اہلکار اور مقامی…
Read More
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خوشخبری، سوئی چبھا کر خون نکالنے کی ضرورت نہیں

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خوشخبری، سوئی چبھا کر خون نکالنے کی ضرورت نہیں

یونیورسٹی آف نیوکاسل آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر چیک کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کرلیا ہے  جس میں اب شوگر ٹیسٹ کے لیے مریض کے خون کی ضرورت نہیں ہوگی۔  آسٹریلوی سائنسدانوں نے ایسی اسٹرپ تیار کرلی ہے جس کی مدد سے اب  لعاب کے ذریعے گلوکوز کی مقدار کو چیک کیا جائےگا، اس کا مطلب ہے کہ اب  ذیابیطس کے مریضوں کو ٹیسٹ کے دوران تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اب مریض اسٹرپ کو اپنی زبان پر رکھیں گے اور کچھ دیر کے انتظار کے بعد انہیں ٹیسٹ کا نتیجہ اسمارٹ…
Read More
دبئی میں دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول کھل گیا

دبئی میں دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول کھل گیا

دنیا کی بلند ترین عمارت اور کئی ریکارڈز کا اعزاز رکھنے والے دبئی میں اب دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول بھی کھول دیا گیا جس کے نیچے روشنی، موسیقی اور کھیلوں کا اہتمام بھی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول کا افتتاح ہوگیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ڈیپ ڈائیو دبئی کو 200 فٹ گہرائی رکھنے کے باعث دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول کے اعزاز سے نوازا ہے۔ ڈیپ ڈائیو دبئی کے ڈائریکٹر امریکی شہری جیرڈ جبلوسکی ہے۔ اس سوئمنگ پول کی ساخت ایک سیپ…
Read More
’بیوی کو طلاق دینے تک وزیر نہیں بن سکتے‘، شوہر کو مشورہ دینے والا نجومی گرفتار

’بیوی کو طلاق دینے تک وزیر نہیں بن سکتے‘، شوہر کو مشورہ دینے والا نجومی گرفتار

بھارت میں مختلف عقائد کی بناء پر ہزاروں ناخوشگوار واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی شہر پونے میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ 48 سالہ نجومی کی جانب سے مبینہ طور پر ایک شوہر کو اپنی بیوی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا اور کہا گیا کہ آپ کی بیوی آپ کے وزیر بننے کی  راہ میں  رکاوٹ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات پر متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ کرادیا جس میں اس نے الزام لگایا کہ سسرال…
Read More
دنیا میں سب سے زیادہ گرم موسم کا سامنا کرنے والا مقام

دنیا میں سب سے زیادہ گرم موسم کا سامنا کرنے والا مقام

اگر آپ کو پاکستان میں بہت زیادہ گرمی کا احساس ہوتا ہے تو آج کل امریکا کی وادی موت (ڈیتھ ویلی) جانے سے گریز کرنا چاہئے۔ جی ہاں ریاست کیلیفورنیا کی اس وادی میں گزشتہ دنوں زمین پر اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ کینیڈا میں ہیٹ ویوز، شمال مغری امریکا، شمالی یورپ اور سائبریا میں شدید گرم موسم سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات کا اندازہ وہتا ہے۔ یو ایس نیشنل ویدر سروس نے سدرن کیلیفورنیا میں واقع وادی موت کے مقام فرنس کریک میں زمین کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا۔…
Read More
جب ٹوائلٹ میں چھپے سانپ نے ایک شخص کو ڈس لیا

جب ٹوائلٹ میں چھپے سانپ نے ایک شخص کو ڈس لیا

اس وقت آپ کا کیا حال ہوگا جب آپ واش روم کا رخ کریں اور ٹوائلٹ سیٹ میں ایک بن بلایا مہمان آپ کو 'خوش آمدید' کہنے کے لیے بیٹھا ہو اور اس کے ڈسنے تک کا علم بھی نہ ہو؟ ایسا ہی کچھ یورپی ملک آسٹریا میں ایک شخص کے ساتھ ہوا۔ آسٹریا کے شہر گراز سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ شخص کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا اس پائیتھون سانپ کے حملے سے لگا۔ مقامی پولیس کے مطابق صبح 6 بجے وہ شخص ٹوائلٹ گیا تو اسے علم نہیں تھا کہ ٹوائلٹ سیٹ کے اندر ایک 5…
Read More
چین میں دنیا کا سب سے بڑا فلکیاتی میوزیم قائم

چین میں دنیا کا سب سے بڑا فلکیاتی میوزیم قائم

شنگھائی: چین میں دنیا کے سب سے بڑے اور خوبصورت ڈیزائن کے حامل فلکیاتی میوزیم کا افتتاح ہوگیا ہے۔ اس کا بیرونی ڈیزائن پیچیدہ خمیدہ اشکال میں ڈھالا گیا ہے جو کائناتی جیومیٹری کو ظاہر کرتا ہے۔ مرکزی عمارت کو اوپر سے دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ اوپر تلے تین دائرہ نما ساختیں موجود ہیں۔ یہ ڈیزائن سیاروں اور ان کے مدار کو ظاہر کرتا ہے۔ میوزیم کل 420,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے جس میں کئی کمروں پر مشتمل نمائشی ، ڈسپلے، سیارہ گاہ (پلانیٹیریئم)، ایک رصدگاہ اور 78 فٹ بلند شمسی دوربین بھی نصب ہے۔ اس کا…
Read More
تین سال تک تروتازہ رہنے والا گلاب، لیکن قیمت 30 ہزار

تین سال تک تروتازہ رہنے والا گلاب، لیکن قیمت 30 ہزار

دبئی سٹی:دبئی میں کھلنے والی ایک کمپنی نے غیرمعمولی خوبصورت اور کئی سال تک تازہ رہنے والے گلاب تیار کئے ہیں جن سے بنے بعض گلدستوں اور شاہکار کی قیمت 80 ہزار ڈالر تک ہے۔ سب سے پہلے ان پھولوں کی کاشت لندن میں واقع فور ایور روز نامی کمپنی نے کی تھی اور اب کمپنی نے ایک شاخ دبئی میں کھولی ہے۔ دبئی برانچ کے مالک ابراہیم الصمدی نے بتایا کہ یہ گلاب ایکواڈر کے آتش فشاں کے قریب کاشت کیا جاتا ہے۔ آتش فشانی راکھ میں پروان چڑھنے والے پھول فطری طور پر تادیر اپنی تازگی برقرار رکھتے…
Read More