سوشل میڈیا

داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ میں ورکرز کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس برسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت غیر ملکی انجینئرز، فرنٹیئر کورپس کے اہلکار اور مقامی…
Read More
افغانستان ؛ امریکا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کردیا

افغانستان ؛ امریکا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کردیا

اسلام آباد: افغانستان کے بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھارتی اہلکار بھی فوری طور پر اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی اہلکاروں نے بھی فضائی اڈہ جلد از جلد چھوڑنے میں عافیت جانی اور ان اہلکاروں کو لینے بھارت سے کارگو جہاز C17 افغانستان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی طیارہ تین پروازوں کے ذریعے سیکڑوں اہلکاروں کو لے کر واپس ہندوستان پہنچا۔ کارگو طیارے میں کوئی سامان نہیں تھا تاہم بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار موجود…
Read More
طالبان نے قندھار کے اہم ضلع پنجوائی سمیت 14 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا

طالبان نے قندھار کے اہم ضلع پنجوائی سمیت 14 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا

کابل: طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز سے گھمسان کی جنگ کے بعد قندھار کے اہم ترین ضلعے پنجوائی سمیت 14 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قندھار کا جنوبی ضلع پنجوائی میں دو دن سے جاری شدید جھڑپ کے بعد طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر اور گورنر ہاؤس کا کنٹرول سنبھال کر کے پر اپنا پرچم لہرا دیا جب کہ افغان پولیس کے اہلکار اور دیگر سرکاری حکام فرار ہوگئے۔امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیا جب…
Read More
افغان طالبان کا بدخشاں کے متعدد اضلاع پر قبضہ، افغان فوجی تاجکستان فرار

افغان طالبان کا بدخشاں کے متعدد اضلاع پر قبضہ، افغان فوجی تاجکستان فرار

کابل: افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور انہوں نے بغیر لڑے ہی بدخشاں کے متعدد اضلاع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ سیکڑوں افغان فوجی ہتھیار ڈال کر پڑوسی ملک تاجکستان فرار ہوگئے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تاجکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ مزید 300 سے زائد افغان فوجی سرحد عبور کرکے تاجکستان میں داخل ہوگئے ہیں، جنہیں انسانیت کے ناطے پناہ دی گئی ہے۔اپریل کے وسط میں جب سے امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کو ’ہمیشہ کی جنگ‘ قرار دیتے…
Read More
سندھ بھر میں دسویں جماعت کا پرچہ امتحانی مراکز میں پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ

سندھ بھر میں دسویں جماعت کا پرچہ امتحانی مراکز میں پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ

کراچی: دسویں جماعت سائنس گروپ کا طبیعات کا پرچہ امتحانی مرکز سے پہلے سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں، تاہم امتحانات کے پہلے ہی روز میٹرک بورڈ کے دعوے اور کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ کراچی میں شروع ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں سائنس گروپ کا طبیعیات کا پرچہ آوٹ ہوگیا، اور سوشل میڈیا پر جگہ جگہ طبیعات کا پرچہ نظر آرہا ہے، اطلاعات ہیں کہ فزکس کا پرچہ 9 بج کر 34منٹ پر سوشل میڈیا پر آوٹ ہوا تھا۔ دوسری جانب…
Read More
مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ

مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ

کراچی: مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39فیصد اضافہ ہوا.  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کامیابی پر برآمدکنندگان اور امریکہ میں تعینات ٹرینڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ مشیر تجارت نے بتایا کہ مالی سال 2020 میں امریکا کو 3.7ارب ڈالر کی برآمدت رہی تھیں، جب کہ مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات مجموعی طور پر…
Read More
ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پھر اضافہ

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پھر اضافہ

اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 245 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1347 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک میں کورونا کی مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہے، جن میں سے…
Read More
برطانیہ میں والدین 7 ماہ کے بچے کو 6 ماہ تک آئس کیوب کھلاتے رہے

برطانیہ میں والدین 7 ماہ کے بچے کو 6 ماہ تک آئس کیوب کھلاتے رہے

لندن: برطانیہ میں والدین 7 ماہ کے بچے کو 6 ماہ تک آئس کیوب کھلاتے رہے، بعد میں انہیں پتا چلا کہ آئس کیوب صرف سرونگ سائز کے حوالے کے طورپر دیے گئے تھے۔ برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق گزشتہ روزایک جوڑے نے ویب سائٹ ’ریڈٹ‘ پر دیگر لوگوں سے سوال کیا کہ ’ ان کا بچہ سبزیاں اور پھل تو شوق سے کھا لیتا ہے لیکن ’ آئس کیوب‘ کھانے میں بہت نخرے کرتا ہے۔ حالانکہ ’ بچوں کے غذائی چارٹ‘ میں پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ آئس کیوب کھلانے کا بھی کہا گیا تھا۔ ریڈٹ پرموجود دیگرافراد…
Read More
فیس بک پاس ورڈ چرانے والی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

فیس بک پاس ورڈ چرانے والی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

سلیکان و یلی: اینڈروئیڈ صارفین ان ایپلی کیشنز کو استعمال نہ کریں کیوں کہ یہ ایپس آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کی لاگ ان اور پاس ورڈ چرالیتی ہیں۔ موبائل فون اورکمپیوٹرمال ویئرپرنظررکھنے والی ویب سائٹ ڈاکٹرویب نے ایسی موبائل ایپلی کیشن کی نشان دہی کی ہے جو کہ موبائل میں انسٹال ہونے کے بعد آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کی لاگ ان تفصیلات اورپاس ورڈز کی معلومات چُرا لیتی ہیں۔ یہ ایپلی کیشن کچھ عرصے قبل تک گوگل پلے اسٹور پر دست یاب تھیں۔ بے ضررسافٹ ویئر کی شکل میں موجود ٹروجنزاسٹیلرز پر مشتمل ان ایپلی کیشنز کو ڈیڑھ…
Read More
کارگل میں دشمن پراپنی دھاک بٹھانے والے کیپٹن کرنل شیرخان کا 22 واں یوم شہادت

کارگل میں دشمن پراپنی دھاک بٹھانے والے کیپٹن کرنل شیرخان کا 22 واں یوم شہادت

لاہور: معرکہ کارگل میں دشمن پراپنی دھاک بٹھانے اورہیبت طاری کردینے والے فوجی جوان کیپٹن کرنل شیرخان کا آج 22 واں یوم شہادت ہے۔ 5 جولائی 1999 کو ارض وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کی داستان سنہرے حروف میں لکھی گئی۔ 22 سال گزرجانے کے باوجود بھی کیپٹن کرنل شیر خان کی شجاعت کے قصے ہرطرف ہیں۔ 1999 میں معرکہ کارگل میں کیپٹن کرنل شیرخان نے بھارتی فوج کوزبردست جانی نقصان سے دوچار کیا اور بھارتی فوج کو پسپا ہونا پڑا۔ اس معرکے میں کیپٹن کرنل شیرخان نے خود…
Read More