شوبز

عمر شریف اپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

عمر شریف اپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

کراچی: معروف کامیڈین اور  اداکار عمرشریف نےجائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ خیال رہے کہ کامیڈین اداکار طویل مدت سے علیل ہیں اور انہیں ہائی کورٹ بھی وہیل چیئر کے ذریعے لایا گیا تھا۔ عمر شریف کے وکیل کے مطابق اُن کے مؤکل نے 2016 میں بینک سے قرضہ لے کر عسکری فور میں اپارٹمنٹ خریدا تھا۔ وکیل کے مطابق عمر شریف شدید علیل ہیں، انہیں بھولنے کی بیماری ہوگئی ہے، علالت کے دوران تیسری بیوی زرین غزل نے دسمبر 2020 میں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرالیا۔ وکیل نے بتایا کہ عمر شریف…
Read More
کارتک آریان نے رنبیر کپور کو فلم ’ بیجو باورا‘ سے آؤٹ کردیا!

کارتک آریان نے رنبیر کپور کو فلم ’ بیجو باورا‘ سے آؤٹ کردیا!

ممبئی: بالی وڈ اداکار کارتک آریان خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتے ہیں، کبھی یہ خود خبر بن جاتے ہیں تو کبھی خبر خود چل کر ان کے پاس آتی ہے۔ تین ماہ قبل ہی انہیں دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’دوستانہ 2‘ میں غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے فلم کی کاسٹ سے باہر نکال دیا گیا تھا۔تو دوسری جانب انہوں نے گزشتہ ماہ فلم Freddy کے اسکرپٹ میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا، لیکن ہدایت کار نے ان کی فرمائش کو پورا کرنے سے انکار کردیا۔ جس پر کارتک آریان نے معاوضے کے طور…
Read More
والد اور بہن نے میرے خوابوں کا خون کردیا، برٹنی اسپیئرز

والد اور بہن نے میرے خوابوں کا خون کردیا، برٹنی اسپیئرز

نیو یارک:مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اوپر تلے دو انسٹاگرام پوسٹس میں اپنے والد اور بہن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے ’’میرے خوابوں کا خون کردیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ 2008 میں برٹنی اسپیئرز کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد سے عدالتی حکم پر ان کی نجی زندگی اور مالی امور سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو سونپا جاچکا ہے جبکہ ان کی جائیداد کی ذمہ داری ان کی بہن کے سپرد ہے۔ والد اور بہن کے اس کنٹرول کے خلاف برٹنی اسپیئرز کے ایک مقدمے کا…
Read More
‘شکل تو دکھا دو ‘: نیتو سنگھ کی جانب سے فوٹو گرافر کی تعریف

‘شکل تو دکھا دو ‘: نیتو سنگھ کی جانب سے فوٹو گرافر کی تعریف

 بالی وڈ کی سینیئر اداکار ہ اور  رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ حال ہی میں کیمرا مین کی آواز  سن کر اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیتو سنگھ اپنی مصروفیات ختم کر کے اپنی گاڑی کی طرف جارہی  تھیں  کہ بہت سے فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا اور تصاویر بنانے کیلئے آوازیں دینے لگے۔ اسی دوران ایک کیمرا مین کی آواز سن کر اداکارہ نے کیمرا مین سے کہا کہ ' شکل تو دکھا دو ،آپکی آواز بہت اچھی ہے۔‘ اور پھر اپنی کار میں داخل ہوگئیں۔
Read More
ایمی ایوارڈز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

ایمی ایوارڈز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

ٹیلی وژن کے لیے دنیا کے معتبر ترین سمجھے جانے والے ’ایمی‘ ایوارڈز کی 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں دو ویب سیریز ’دی کراؤن اور مینڈالورین‘ کو ترتیب وار 24 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ ہر سال کے اختتام پر ہونے والے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان 13 جولائی کو آن لائن کیا گیا اور مجموعی طور پر 28 کے قریب بڑی کیٹیگریز میں 150 کے قریب ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق نامزدگیوں میں پہلی بار نیٹ فلیکس کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایچ بی او‘ اور اس کی ذیلی ویب…
Read More
’بد سلوکی‘ کا نشانہ بننے والی نادیہ حسین کی مبینہ ملازمہ سامنے آگئیں

’بد سلوکی‘ کا نشانہ بننے والی نادیہ حسین کی مبینہ ملازمہ سامنے آگئیں

کچھ دن قبل اداکارہ، ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین کی ’بد سلوکی‘ کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ سامنے آگئی۔ ’ہیلو‘ میگزین نے ’رانی‘ نامی ایک گھریلو ملازمہ نے مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں وہ دعویٰ کرتی دکھائی دیں کہ وہ وہی ملازمہ ہیں، جن پر نادیہ حسین نے غصہ کیا تھا۔ مختصر ویڈیو میں ’رانی‘ نامی لڑکی نے اپنے مخصوص انداز میں بتایا کہ وہ وہی لڑکی ہیں، جن پر نادیہ حسین نے غصہ کیا تھا اور یہ کہ غلطی اس کی اپنی ہی تھی، جس وجہ سے اداکارہ نے ان پر غصہ نکالا۔ ملازمہ نے…
Read More
انوشکا شرما کی نئی سیلفی میں گھڑی کی مالیت کیا ہے؟

انوشکا شرما کی نئی سیلفی میں گھڑی کی مالیت کیا ہے؟

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ  انوشکا شرما نے انسٹا گرام پر ایک سیلفی اپ لوڈ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے رولیکس کی  قیمتی گھڑی پہن رکھی  ہے ،آپ اس گھڑی کی قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے۔ کیا آپ اس گھڑی کی قیمت کا اندازہ لگاسکتے ہیں ؟ اندازے کے مطابق انوشکا کی سیلفی میں نظر آنے والی گھڑی کی مالیت تقریباً 50 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ سوشل میڈیا پر انوشکا کے مداحوں کی جانب سے ان کی گھڑی کی کافی تعریفیں کی جارہی ہیں ۔ واضح رہے انوشکا شرما ان دنوں اپنی فیملی…
Read More
پوجا بھٹ نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

پوجا بھٹ نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

بولی وڈ اداکارہ و ہدایت کار پوجا بھٹ نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی ادھوری نہیں اور میں نے اپنے لیے اسی طرزِ زندگی کو چنا ہے۔ خیال رہے کہ پوجا بھٹ نے 2003 میں منیش مکھیجا سے شادی کی تھی اور 2014 میں دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ فلم فیئر سے گفتگو کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کہا کہ ہم خواتین دنیا میں کوئی بھی کامیابی حاصل کر لیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم میں سے بہت سی خواتین جب گھر آتی ہیں تو ہماری…
Read More
بیٹی کی چھٹی سالگرہ پر عائزہ خان کا محبت بھرا پیغام

بیٹی کی چھٹی سالگرہ پر عائزہ خان کا محبت بھرا پیغام

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی بیٹی حورین کی چھٹی سالگرہ پر ایک محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ مقبول شوبز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی حورین 13 جولائی کو 6 سال کی ہوگئی، جس کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایک محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔ اپنی پوسٹ میں گلابی رنگ کے فراک میں ملبوس حورین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے لکھا کہ ’میری باربی 6 سال کی ہوگئی‘۔ عائزہ خان نے لکھا کہ ’اس کے لیے ہمارے لیے ایک بڑا دن ہے، یقین نہیں آتا وہ…
Read More
داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ میں ورکرز کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس برسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت غیر ملکی انجینئرز، فرنٹیئر کورپس کے اہلکار اور مقامی…
Read More