صحت

لکھنے کا عمل بچوں میں سیکھنے اور سبق یاد کرنے میں مددگار ہوتا ہے

لکھنے کا عمل بچوں میں سیکھنے اور سبق یاد کرنے میں مددگار ہوتا ہے

نیویارک: آج کے اس کمپیوٹرزدہ عہد میں لکھنے کا عمل بہت کمزور ہوگیا ہے، لیکن ماہرین کا اصرار ہے کہ قلم اور کاغذ کی اہمیت اب بھی باقی ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ بچوں کو مسلسل لکھنے اور یاد کرنے کے بعد سبق کو کاغذ پر منتقل کرنے کی عادت ڈالی جائے تو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ہر ایک نے ویڈیو دیکھ کر حروف سیکھے اور پھر آوازیں سن کر انہیں لکھا۔ پھر ہر رضاکار کو حرف سے واقف کرانے کے بعد تینوں گروہوں کو صرف دیکھنے اور سننے کے بعد الفاظ یاد کرنے اور دوہرانے کو کہا…
Read More
صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ’’مکمل اناج‘‘ کھائیے، تحقیق

صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ’’مکمل اناج‘‘ کھائیے، تحقیق

درمیانی عمر میں توند، امراض قلب اور فالج سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو اپنی غذا میں سالم اناج کے استعمال کو بڑھا دیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ درمیانی عمر میں لوگوں کے پیٹ اور کمر کے ارگرد چربی بڑھنے لگتی ہے جسے عرف عام توند بھی کہا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے فالج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ ٹفٹس یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 3 ہزار سے زیادہ افراد کی صحت، جسمانی حجم اور غذا کا جائزہ 18 سال تک لیا گیا۔ تحقیق…
Read More
روزانہ کافی کا ایک کپ کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے، تحقیق

روزانہ کافی کا ایک کپ کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے، تحقیق

واشنگٹن : ایک نئی تحقیق میں طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کافی پینے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کافی کا ایک کپ پینے سے مہلک وبا کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے 40 ہزار برطانوی نوجوانوں پر تجربہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا ایک کپ ہر دس میں سے ایک فرد کو کووڈ-19 سے بچانے کے لیے مفید ہے۔ اس حوالے سے سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ کافی میں کچھ ایسے…
Read More
ایک چوتھائی کووڈ مریضوں کو طویل المعیاد علامات کا سامنا ہوسکتا ہے، تحقیق

ایک چوتھائی کووڈ مریضوں کو طویل المعیاد علامات کا سامنا ہوسکتا ہے، تحقیق

کووڈ 19 کا سامنا کرکے اس سے صحتیاب ہونے والی ایک چوتھائی سے زائد مریضوں میں بیماری کی طویل المعیاد علامات یا لانگ کووڈ کا امکان ہوتا ہے۔ یہ بات سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ زیورخ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 2020 میں عام آبادی میں کووڈ 19 سے بیمار ہونے والے بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے ایک چوتھائی سے زائد نے بتایا کہ وہ ابتدائی بیماری کے 6 سے 8 مہینے بعد بھی مکمل طورپر صحتیاب نہیں ہوسکے۔ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں محققین کی زیادہ تر…
Read More
داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ میں ورکرز کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس برسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت غیر ملکی انجینئرز، فرنٹیئر کورپس کے اہلکار اور مقامی…
Read More
ایک خاتون کا کورونا وائرس کی 2 مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا انکشاف

ایک خاتون کا کورونا وائرس کی 2 مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا انکشاف

کیا کوئی فرد کورونا وائرس کی مختلف اقسام سے بیک وقت بیمار ہوسکتا ہے؟ ایسا ممکن ہے اور بیلجیئم میں ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون بیک وقت ایلفا (جو سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آئی) اور بیٹا (جو سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں سامنے آئی تھی) سے متاثر ہوئی اور پھر چل بسی۔ 90 سالہ خاتون کو آلسٹ نامی شہر کے ایک ہسپتال میں مارچ 2021 میں داخل کرایا گیا اور وہاں کووڈ کی تشخیص ہوئی۔ اس خاتون کی کووڈ ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی اور بیماری کے آغاز میں جسم میں آکسیجن کی سطح اچھی تھی…
Read More
افغانستان ؛ امریکا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کردیا

افغانستان ؛ امریکا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کردیا

اسلام آباد: افغانستان کے بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھارتی اہلکار بھی فوری طور پر اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی اہلکاروں نے بھی فضائی اڈہ جلد از جلد چھوڑنے میں عافیت جانی اور ان اہلکاروں کو لینے بھارت سے کارگو جہاز C17 افغانستان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی طیارہ تین پروازوں کے ذریعے سیکڑوں اہلکاروں کو لے کر واپس ہندوستان پہنچا۔ کارگو طیارے میں کوئی سامان نہیں تھا تاہم بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار موجود…
Read More
طالبان نے قندھار کے اہم ضلع پنجوائی سمیت 14 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا

طالبان نے قندھار کے اہم ضلع پنجوائی سمیت 14 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا

کابل: طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز سے گھمسان کی جنگ کے بعد قندھار کے اہم ترین ضلعے پنجوائی سمیت 14 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قندھار کا جنوبی ضلع پنجوائی میں دو دن سے جاری شدید جھڑپ کے بعد طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر اور گورنر ہاؤس کا کنٹرول سنبھال کر کے پر اپنا پرچم لہرا دیا جب کہ افغان پولیس کے اہلکار اور دیگر سرکاری حکام فرار ہوگئے۔امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیا جب…
Read More
افغان طالبان کا بدخشاں کے متعدد اضلاع پر قبضہ، افغان فوجی تاجکستان فرار

افغان طالبان کا بدخشاں کے متعدد اضلاع پر قبضہ، افغان فوجی تاجکستان فرار

کابل: افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور انہوں نے بغیر لڑے ہی بدخشاں کے متعدد اضلاع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ سیکڑوں افغان فوجی ہتھیار ڈال کر پڑوسی ملک تاجکستان فرار ہوگئے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تاجکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ مزید 300 سے زائد افغان فوجی سرحد عبور کرکے تاجکستان میں داخل ہوگئے ہیں، جنہیں انسانیت کے ناطے پناہ دی گئی ہے۔اپریل کے وسط میں جب سے امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کو ’ہمیشہ کی جنگ‘ قرار دیتے…
Read More
سندھ بھر میں دسویں جماعت کا پرچہ امتحانی مراکز میں پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ

سندھ بھر میں دسویں جماعت کا پرچہ امتحانی مراکز میں پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ

کراچی: دسویں جماعت سائنس گروپ کا طبیعات کا پرچہ امتحانی مرکز سے پہلے سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں، تاہم امتحانات کے پہلے ہی روز میٹرک بورڈ کے دعوے اور کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ کراچی میں شروع ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں سائنس گروپ کا طبیعیات کا پرچہ آوٹ ہوگیا، اور سوشل میڈیا پر جگہ جگہ طبیعات کا پرچہ نظر آرہا ہے، اطلاعات ہیں کہ فزکس کا پرچہ 9 بج کر 34منٹ پر سوشل میڈیا پر آوٹ ہوا تھا۔ دوسری جانب…
Read More