نارووال نامہ

نارووال کے صحافی اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑیں بے نقاب کرنے کیلئے پرعزم

نارووال کے صحافی اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑیں بے نقاب کرنے کیلئے پرعزم

نیشنل پریس کلب نارووال میں صحافیوں کا مشاورتی اجلاس ہوا ۔ شرکا نے اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق مشاورتی اجلاس کی صدارت سعیدالحق (خبریں) اور عارف اپل(روزنامہ جنگ) نے کی ۔فرخ انعام بٹ (اے آر وائی نیوز) زاہد محمود (سما) عابد بٹ دن، طیب بٹ جناح / دن نیوز، ڈاکٹر حسن (مشرق) فاروق عبداللہ روز نامہ دنیا و دنیا نیوز، تنویر بٹ اوصاف، عرفان علی جاوید، حمزہ ملک نیو نیوز، سلیم نور ابتک نیوز، راحت ہاشمی روزنامہ حریف،اقبال ساگر جناح، شاہد محمود پنجاب ٹی وی، محمد اعظم…
Read More
ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو ظفروال کا دورہ ، صفائی کی ناقص صورتحال پر عملےکی سرزنش

ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو ظفروال کا دورہ ، صفائی کی ناقص صورتحال پر عملےکی سرزنش

ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان نے ٹی ایچ کیو ظفروال کا ہنگامی دورہ کیا، وارڈ میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر اہلکاروں کی سخت سرزنش کی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے اسپتال میں کورونا سنٹر میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور جان بچانے والی ادویات کے اسٹاک کا معائںہ کیا۔ انہوں نے عملے کو شہریوں کو صحت کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ بعدازاں وہ  تحصیل ریونیو آفس پہنچیں جہاں انہوں نے ریکارڈ کا معائںہ کیا اور افسروں کو سائلین کی مشکلات کا بروقت ازالہ کرنے کی ہدایت کی ۔
Read More
شکرگڑھ : غیرقانونی گیس لائن کیلئے کھدائی کے پانی کا پائپ پھٹ گیا،  محلہ ہجویر کو سپلائی معطل

شکرگڑھ : غیرقانونی گیس لائن کیلئے کھدائی کے پانی کا پائپ پھٹ گیا، محلہ ہجویر کو سپلائی معطل

بلدیہ شکرگڑھ کی حدود میں غیر قانونی گیس لائن کیلئے کھدائی کے دوران واٹر سپلائی پائپ پھٹ گیا تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے محلہ ہجویری میں غیرقانونی گیس لائن بچھانے کیلئے کھدائی کے دوران واٹر سپلائی لائن پھٹ گئی جس کے باعث درجنوں گھروں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ اہل علاقہ نے میونسپل انتظامیہ کو اطلاع دی لیکن دو روز گزرنے کے باوجود حکام کی جانب سے پانی کی سپلائی یقینی نہ بنائی جا سکی ۔ اہل محلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کو متعدد بار درخواستیں دینے…
Read More
نارووال : ریسکیو اہلکاروں نے نایاب پینگولین کو ریسکیو کر لیا

نارووال : ریسکیو اہلکاروں نے نایاب پینگولین کو ریسکیو کر لیا

نارووال ریسکیو 1122 کے جوانوں نے نایاب پینگولین کو ریسکیو کر لیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں فتح علی میں ایک نایاب پینگولین گھر میں گھس آیا۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور پینگولین کو زندہ ریسکیو کر کے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا۔
Read More
کورونا ایس و پیز کی خلاف ورزی ،شہر  میں متعدد دکانیں سیل،کئی دکانداروں کو جرمانے

کورونا ایس و پیز کی خلاف ورزی ،شہر میں متعدد دکانیں سیل،کئی دکانداروں کو جرمانے

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر میں کئی دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ متعدد دکانداروں کو جرمانہ عائد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نارووال حسن نذیر نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے دکانداروں کو ماسک پہننے کی تلقین کی اور دکان پر سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انہوں نے متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ کئی دکانوں کو سیل کر دیا۔
Read More
داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ میں ورکرز کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس برسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت غیر ملکی انجینئرز، فرنٹیئر کورپس کے اہلکار اور مقامی…
Read More
وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے صرف تین چھٹیوں کی منظوری دی۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21، 20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔ اُدھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب…
Read More
تین سال تک تروتازہ رہنے والا گلاب، لیکن قیمت 30 ہزار

تین سال تک تروتازہ رہنے والا گلاب، لیکن قیمت 30 ہزار

دبئی سٹی:دبئی میں کھلنے والی ایک کمپنی نے غیرمعمولی خوبصورت اور کئی سال تک تازہ رہنے والے گلاب تیار کئے ہیں جن سے بنے بعض گلدستوں اور شاہکار کی قیمت 80 ہزار ڈالر تک ہے۔ سب سے پہلے ان پھولوں کی کاشت لندن میں واقع فور ایور روز نامی کمپنی نے کی تھی اور اب کمپنی نے ایک شاخ دبئی میں کھولی ہے۔ دبئی برانچ کے مالک ابراہیم الصمدی نے بتایا کہ یہ گلاب ایکواڈر کے آتش فشاں کے قریب کاشت کیا جاتا ہے۔ آتش فشانی راکھ میں پروان چڑھنے والے پھول فطری طور پر تادیر اپنی تازگی برقرار رکھتے…
Read More
افغانستان ؛ امریکا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کردیا

افغانستان ؛ امریکا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کردیا

اسلام آباد: افغانستان کے بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھارتی اہلکار بھی فوری طور پر اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی اہلکاروں نے بھی فضائی اڈہ جلد از جلد چھوڑنے میں عافیت جانی اور ان اہلکاروں کو لینے بھارت سے کارگو جہاز C17 افغانستان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی طیارہ تین پروازوں کے ذریعے سیکڑوں اہلکاروں کو لے کر واپس ہندوستان پہنچا۔ کارگو طیارے میں کوئی سامان نہیں تھا تاہم بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار موجود…
Read More
طالبان نے قندھار کے اہم ضلع پنجوائی سمیت 14 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا

طالبان نے قندھار کے اہم ضلع پنجوائی سمیت 14 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا

کابل: طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز سے گھمسان کی جنگ کے بعد قندھار کے اہم ترین ضلعے پنجوائی سمیت 14 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قندھار کا جنوبی ضلع پنجوائی میں دو دن سے جاری شدید جھڑپ کے بعد طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر اور گورنر ہاؤس کا کنٹرول سنبھال کر کے پر اپنا پرچم لہرا دیا جب کہ افغان پولیس کے اہلکار اور دیگر سرکاری حکام فرار ہوگئے۔امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیا جب…
Read More