نقطہ نظر

جمہوریت بے نظیر سے عمران تک۔۔۔۔۔۔مظہر عباس

جمہوریت بے نظیر سے عمران تک۔۔۔۔۔۔مظہر عباس

وہ دونوں ایک ہی وقت میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے تھے۔ مزاج مختلف تھا مگر جان پہچان اور کچھ مشترکہ دوست ضرور تھے۔ عمران خان کھیل کر سیاست میں آئے اور بے نظیر بھٹو مارشل لا سے لڑ کر۔ ایک نے کرکٹ کا ورلڈ کپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا تو دوسرے نے ایک طویل جدوجہد کی اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔ سیاست میں دونوں ایک دوسرے کے حریف رہے۔ ایک کو تیسری بار وزیر اعظم بننے سے پہلے ہی شہید کردیا گیا تو دوسرا آج ملک کا وزیر…
Read More
امریکا سیاسی تصفیے سے پہلے ہی افغانستان سے فرار کیوں ہوا؟۔۔۔۔آصف شاہد

امریکا سیاسی تصفیے سے پہلے ہی افغانستان سے فرار کیوں ہوا؟۔۔۔۔آصف شاہد

فغانستان میں امریکی مشن کے کمانڈر نے 12جولائی کو چارج چھوڑ دیا اور کابل میں ہونے والی ایک تقریب میں افغان مشن کی کمان سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کنزی کو سونپ دی، یوں افغانستان میں امریکی جنگ کا علامتی اختتام ہوچکا ہے۔ تاہم حالات یہ ہیں کہ افغانستان کے 407 اضلاع میں سے 200 پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے اور 124 اضلاع پر قبضے اور کنٹرول کی جنگ جاری ہے جبکہ باقی اضلاع ابھی تک اشرف غنی انتظامیہ کے کنٹرول میں ہیں۔ فوجی انخلا کی تکمیل کے لیے 11ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے والے صدر بائیڈن نے…
Read More
تقسیمِ ہند: امریکا و برطانیہ کے مابین معاہدہ اٹلانٹک اکمل سومرو

تقسیمِ ہند: امریکا و برطانیہ کے مابین معاہدہ اٹلانٹک اکمل سومرو

18ویں صدی سے 20ویں صدی کے وسط تک، دنیا میں دولت برطانیہ کی حکومت رہی۔ اس دوران اقوام کو محکوم بنانے کے لیے نوآبادیاتی سیاسی نظام نافذ کیے گئے۔ اس عہد نے برطانیہ سمیت مغربی یورپ کو اقتصادی قوت بنایا اور اقتصادی خوشحالی کے بعد سائنسی دریافت و ایجادات کا نیا دور شروع ہوا۔ ستم دیکھیے کہ اس دور کی ابتدا بھی بنگال سے چُرائی گئی دولت سے ہوئی۔ اقتصادی لوٹ مار کے برطانوی ورلڈ آرڈر کو دوسری عالمی جنگ کے آغاز پر ہی شکست ہوگئی تھی کیونکہ امریکا اس جنگ میں شامل ہونے سے پہلے ہی اپنا ورلڈ آرڈر…
Read More
طالبان کے عجیب حامی اور مخالف سلیم صافی

طالبان کے عجیب حامی اور مخالف سلیم صافی

معاف کیجئے لیکن پاکستان میں دونوں فریق جھک مار رہے ہیں۔ طالبان کے مخالفین بھی اور حامی بھی۔ مثلاً پختون قوم پرست جو اشرف غنی کے سپورٹر ہیں، کی توپوں کا رخ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہے جبکہ امریکہ، جس نے اشرف غنی حکومت کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی بے وفائی کی اور افغان عوام کو تاریخی دھوکہ دیا،کے بارے میں خاموش ہیں۔ امریکیوں نے طالبان کے بعض رہنمائوں کو گوانتاناموبے سے رہا کیا۔ ملا برادر کو پاکستانی جیل سے رہا کروایا۔ طالبان سے سفری پابندیاں ہٹوائیں۔ انہیں قطر حکومت کا وی آئی پی مہمان بنایا ۔ اشرف…
Read More
رنگ روڈ کے نئے انکشافات

رنگ روڈ کے نئے انکشافات

وزیراعظم کو اپنے کانوں اور آنکھوں پریقین نہیں آیا‘ وہ رکے اور زور دے کر کہا ’’آپ دوبارہ بتایے گا‘‘ اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈی جی نے اپنی بات دہرا دی‘ وزیراعظم نے کرسی کے ساتھ ٹیک لگا لی اور لمبے لمبے سانس لینے لگے‘ کمرے میں ’’پن ڈراپ‘‘خاموشی چھا گئی‘تمام لوگ وزیراعظم کے چہرے کو دیکھنے لگا۔ یہ 13 جولائی کا دن تھا‘ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے رنگ روڈ راولپنڈی کی رپورٹ تیار کر لی تھی‘ ڈی جی رپورٹ لے کر وزیراعظم کے پاس آ گیا‘ رپورٹ کا پہلا حصہ کمشنر راولپنڈی اور رنگ روڈ پراجیکٹ کے…
Read More
داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ میں ورکرز کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس برسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت غیر ملکی انجینئرز، فرنٹیئر کورپس کے اہلکار اور مقامی…
Read More
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے جب کہ مقامی مارکیٹ میں مستحکم رہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالرز اضافے سے 1808 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی تاہم مقامی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی. عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ8ہزار850، دس گرام سونے کی قیمت 93 ہزار 321روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1440روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
Read More
مقامی سطح پر تیار ہونے والی ای-بائیکس مارکیٹ میں پہنچ گئیں

مقامی سطح پر تیار ہونے والی ای-بائیکس مارکیٹ میں پہنچ گئیں

کراچی: ایسے میں جب مقامی سطح پر الیکٹرانک بائیک (ای بائیک) کی تیاری میں اشتراک کے لیے زیادہ تر بائیک اسمبلرز چین کی جانب دیکھ رہے ہیں، وہیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے اسمبلر نے مارکیٹ میں ایک مقامی ماڈل متعارف کروانے کا دعویٰ کیا ہے جو سستا بھی ہے۔  رپورٹ کے مطابق جولٹا الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عثمان شیخ نے بتایا کہ 'ہم نے مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ 'جے ای-70' بائیک متعارف کروائی ہے جس کے لیے کوئی غیر ملکی فنڈنگ، چین یا دنیا کے کسی ملک کے ساتھ اشتراک نہیں کیا گیا'۔ خیال رہے…
Read More
مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ

مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ

کراچی: مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39فیصد اضافہ ہوا.  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کامیابی پر برآمدکنندگان اور امریکہ میں تعینات ٹرینڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ مشیر تجارت نے بتایا کہ مالی سال 2020 میں امریکا کو 3.7ارب ڈالر کی برآمدت رہی تھیں، جب کہ مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات مجموعی طور پر…
Read More
ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پھر اضافہ

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پھر اضافہ

اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 245 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1347 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک میں کورونا کی مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہے، جن میں سے…
Read More