ٹیکنالوجی

وزیراعظم عمران خان بھی اسرائیل کے جاسوسی سوفٹ ویئر کے ذریعے بھارتی نشانے پر رہے، رپورٹ

وزیراعظم عمران خان بھی اسرائیل کے جاسوسی سوفٹ ویئر کے ذریعے بھارتی نشانے پر رہے، رپورٹ

بھارت ان ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل کی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ ویئر کا استعمال کررہا تھا، جس کے ذریعے دنیا بھر میں صحافیوں، حکومتی عہدیداروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے اسمارٹ فونز کی کامیاب نگرانی کی جاتی رہی ہے اور اب رپورٹ میں مختلف شخصیات کے نام بھی سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی بھارت کے نشانے پر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق میڈیا کے 17 اداروں کی جانب سے جاری کی گئی تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم از کم ایک مرتبہ عمران خان…
Read More
واٹس ایپ اب بغیر انٹرنیٹ کے بھی استعمال کیا جا سکے گا

واٹس ایپ اب بغیر انٹرنیٹ کے بھی استعمال کیا جا سکے گا

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اہم فیچر لانچ کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی بڑی پریشانی دور ہو جائے گی۔ واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت فون کے علاوہ چار دیگر ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جاسکے گا۔ واٹس ایپ کے سربراہ کے مطابق اگر صارف کے فون کا انٹرنیٹ ڈس کنیکٹ ہوجائے تب بھی ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولت موجود ہوگی یعنی اب لیپ…
Read More
یو اے ای نے شہریوں کو مفت وائی فائی کے استعمال سے خبردار کردیا

یو اے ای نے شہریوں کو مفت وائی فائی کے استعمال سے خبردار کردیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ابو ظبی  ڈیجیٹل اتھارٹی نے شہریوں کو سائبر مجرموں کے وار سے محفوظ رہنے کے لیے عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈیجیٹل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اپنا موبائل ڈیٹا استعمال کرنے کی کوشش کریں یا عوامی مقامات پر فری وائی فائی استعمال کرنے سے قبل فون میں وی پی این سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ہیکر عوامی انٹرنیٹ کے ذریعے  شہریوں کی حساس معلومات جمع کرنے میں ناکام ہوسکیں۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق شہریوں کو اگر…
Read More
ٹک ٹاک نے فیس بک کے مقابلے میں ایک بڑا اعزاز حاصل کرلیا

ٹک ٹاک نے فیس بک کے مقابلے میں ایک بڑا اعزاز حاصل کرلیا

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 2019 میں واضح کرچکے ہیں کہ انہیں ٹک ٹاک پسند نہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کو ٹکر دینے کے لیے انسٹاگرام میں اس کی نقل پر مبنی ریلز سیکشن کا اضافہ کیا گیا۔ فیس بک کی مرکزی ایپ میں بھی اس طرح کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔ درحقیقت ٹک ٹاک کی مقبولیت بھی اتنی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کہ فیس بک کی پریشانی سمجھ میں آتی ہے۔ ٹک ٹاک فیس بک اور اس کی زیرملکیت ایپس سے ہٹ کر پہلی موبائل ایپ بن گئی ہے جس کو دنیا بھر…
Read More
واٹس ایپ نے ایک ماہ میں 20 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس بند کردیے

واٹس ایپ نے ایک ماہ میں 20 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس بند کردیے

مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں نافذ ہونے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت جاری کردہ پہلی ماہانہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے ایک ماہ کے دوران 29 لاکھ اکاؤنٹ بند کیے۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے مطابق ان اکاؤنٹس کو 15 مئی سے 15 جون کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں بند کیا گیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے کہا گیا کہ ‘ہماری اولین توجہ اکاؤنٹس کو نقصان دہ یا ان چاہے پیغامات کو بڑے پیمانے پر بھیجنے سے روکنے پر مرکوز ہے‘۔ میسجنگ ایپلی کیشن نے کہا کہ…
Read More
صدر مملکت عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا

صدر مملکت عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف لِپ سِنکنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلیا۔ صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان ٹک ٹک پر بھی موجود ہیں۔  صدر مملکت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک جذبات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ٹک ٹاک صارفین کے لیے متاثر کن ویڈیوز  شیئر کرتے رہیں گے. ٹک ٹک پر صدر مملکت کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ' میں پاکستان کا وہ  خواب دیکھنے…
Read More
داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ میں ورکرز کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس برسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت غیر ملکی انجینئرز، فرنٹیئر کورپس کے اہلکار اور مقامی…
Read More
فرانس نے گوگل پر 5 سو ملین یورو جرمانہ عائد کردیا

فرانس نے گوگل پر 5 سو ملین یورو جرمانہ عائد کردیا

پیرس: فرانس نے ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کے ساتھ کاپی رائٹس پر ہونے والے تنازعے کے بعد 500 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ خبر رسان ایجنسی رائٹرز کے مطابق فرانس  کے اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ریگولیٹرز کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر گوگل پر 500 ملین (593 ملین ڈالر) یورو کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ واچ ڈاگ نےگوگل کو احکامت دیے تھے کہ وہ ملک کے نیوز پبلشرز کے ساتھ کاپی رائٹ کے معاملے پر گفت گو کا اہتمام کرے تاہم گوگل نے ان ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا. فرانس کی جانب سے یہ جرمانہ اس…
Read More
چاند کے مدار میں گھر بنانے کا کنٹریکٹ کس کمپنی نے جیتا؟

چاند کے مدار میں گھر بنانے کا کنٹریکٹ کس کمپنی نے جیتا؟

سلحہ ساز امریکی کمپنی نے چاند پر انسانی بستیوں کی تعمیر کا کنٹریکٹ اپنے نام کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرزکی ایک رپورٹ کے مطابق  ’نورتھروپ گروممن کروپ‘ نامی امریکی کمپنی کا ناسا سے 935 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کمپنی چاند کے مدار میں گھر تعمیر کرے گی جب کہ خلا باز لونر گیٹ وے  کے لیے بنائے جانے والے گھروں کے لیے تحقیق کا انعقاد کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق نورتھروپ گروممن کروپ چاند پر شمسی توانائی سے چلنے والے ماڈیولر کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے حوالے سے ذمہ دار ہوگا۔ ایک…
Read More
گوگل کو 24 گھنٹے آپ کی لوکیشن کا علم ہوتا ہے مگر اسے روکنا بہت آسان

گوگل کو 24 گھنٹے آپ کی لوکیشن کا علم ہوتا ہے مگر اسے روکنا بہت آسان

انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ؟ تو کبھی خیال کیا کہ گوگل آپ کے بارے میں کیا جانتا ہے؟ درحقیقت یہ سرچ انجن آپ کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے۔ جی ہاں سب کچھ خاص طور پر اگر آپ گوگل کی بیشتر ایپس کو استعمال کرتے ہیں جیسے اینڈرائیڈ، جی میل، ڈرائیو، گوگل میپس، یوٹیوب، کروم براؤزر اور سب سے بڑھ کر گوگل سرچ۔ چاہے آپ لوکیشن ہسٹری کو اپنی ڈیوائس میں آف ہی کیوں نہ رکھیں، گوگل عام طور پر ایسے صارفین کی لوکیشن بھی اسٹور کرتا ہے، کیونکہ کسی بھی ڈیوائس پر جب انٹرنیٹ کنکٹ کیا جاتا ہے…
Read More