پاکستان سب مینو

چینی باشندوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی، آرمی چیف کی چین کو یقین دہانی

چینی باشندوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی، آرمی چیف کی چین کو یقین دہانی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، آرمی چیف نے داسو بس واقعےپر چینی حکومت اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں داسو میں ہونے والے واقعے پراظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنےدیرینہ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی مکمل سپورٹ، تعاون اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر…
Read More
وزیراعظم عمران خان بھی اسرائیل کے جاسوسی سوفٹ ویئر کے ذریعے بھارتی نشانے پر رہے، رپورٹ

وزیراعظم عمران خان بھی اسرائیل کے جاسوسی سوفٹ ویئر کے ذریعے بھارتی نشانے پر رہے، رپورٹ

بھارت ان ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل کی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ ویئر کا استعمال کررہا تھا، جس کے ذریعے دنیا بھر میں صحافیوں، حکومتی عہدیداروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے اسمارٹ فونز کی کامیاب نگرانی کی جاتی رہی ہے اور اب رپورٹ میں مختلف شخصیات کے نام بھی سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی بھارت کے نشانے پر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق میڈیا کے 17 اداروں کی جانب سے جاری کی گئی تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم از کم ایک مرتبہ عمران خان…
Read More
پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا گیا وہ اتنا ہی بڑا محب وطن ہے، مریم نواز

پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا گیا وہ اتنا ہی بڑا محب وطن ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا گیا وہ اتنا ہی بڑا محب وطن ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے حویلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو تم نے غدار کہا جس نے 6 ایٹمی دھماکے کیے، اسے تم نے غدار کہا، پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے اسے غداری کا اتنا بڑا لقب دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غداری کے لقب بانٹنے کے لیے، چوروں، ڈاکوؤں کا…
Read More
افغان سفیر کی طلبی کے بعد پاکستان نے ‘مشاورت’ کیلئے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

افغان سفیر کی طلبی کے بعد پاکستان نے ‘مشاورت’ کیلئے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق پیش آئے واقعے پر افغان حکومت کی جانب سے اپنے سفیر کو واپس طلب کرنے کے بعد حکومتِ پاکستان نے افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو 'مشاورت' کے لیے واپس بلالیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق کابل میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان مشاورت کے لیے اتوار کی شام اسلام آباد پہنچے تھے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ پاکستانی سفیر کو افغان سفیر کی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کے لیے بلایا گیا اور اس سلسلے میں وہ آج دفتر خارجہ میں سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ کے…
Read More
بد انتظامی، ایندھن کی قلت بجلی کی بندش کی وجہ قرار

بد انتظامی، ایندھن کی قلت بجلی کی بندش کی وجہ قرار

اسلام آباد: سپلائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ایندھن کی قلت بجلی کی فراہمی میں سنگین رکاوٹوں کا باعث بن گئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے اعتراف کیا کہ پاور کمپنیوں کو ناگزیر حالات کی وجہ سے مجبور کیا گیا ہے کہ وہ پیک آوورز (جن اوقات میں بجلی زیادہ استعمال ہوتی ہے) میں ایک ہزار میگاواٹ سے 2 ہزار میگاواٹ کے درمیان جبری طور پر بجلی میں کٹوتی کریں۔ اس میں 2500 سے 4 ہزار میگاواٹ کی ریونیو پر مبنی لوڈشیڈنگ شامل نہیں ہے جس کا انحصار متعلقہ حکام کے تکنیکی طور پر…
Read More
گرے لسٹ میں بھارتی کردار کے اعتراف کے بعد پاکستانی سیاستدانوں کے فیٹف سے سوالات

گرے لسٹ میں بھارتی کردار کے اعتراف کے بعد پاکستانی سیاستدانوں کے فیٹف سے سوالات

ھارت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رکھنے کی کوششوں کے انکشاف کے بعد پاکستانی سیاست دانوں نے عالمی مالیاتی ادارے کے کردار پر سوالات اٹھا دیے۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت حزب اختلاف کے سیاستدانوں نے بھی فیٹف کے کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے اس سے بھارتی اعتراف سے متعلق وضاحت جاری کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ گزشتہ روز ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بھارت کے وزیر برائے امور خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارتی حکومت…
Read More
فیٹف پر سیاست کیلئے بھارت کا اعتراف پاکستان کے مؤقف کو درست ثابت کرتا ہے، دفتر خارجہ

فیٹف پر سیاست کیلئے بھارت کا اعتراف پاکستان کے مؤقف کو درست ثابت کرتا ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نے عالمی مالیاتی نگراں ادارے میں ’بھارت کے منفی کردار‘ کے بارے میں پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی توثیق کردی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ پر برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ کے بیان نے بھارت کے ’حقیقی رنگ‘ اور ’گمراہ کن‘ کردار کو بے نقاب…
Read More
افغان سفیر پاکستان میں رہ کر تحقیقات میں تعاون کریں: شاہ محمود

افغان سفیر پاکستان میں رہ کر تحقیقات میں تعاون کریں: شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان حکومت کی جانب سے اپنے سفیر کو اچانک واپس بلالینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے اپنا سفیر اچانک بلالینے پر تشویش ہوئی،افغانستان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، افغان سفیر یہاں رہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔ وزیر خارجہ شاہ کا کہنا تھا کہ امن کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ایک طرف پاکستان پر الزام لگارہا ہے اور دوسری…
Read More
اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی، طبی ماہرین کا کراچی میں ہیلتھ ایمرجنسی کا مطالبہ

اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی، طبی ماہرین کا کراچی میں ہیلتھ ایمرجنسی کا مطالبہ

کراچی میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی جس کے باعث طبی ماہرین نے شہر میں ہیلتھ ایمرجنسی کا مطالبہ کردیا۔ حکام کا کہنا ہےکہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں مریض بچوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، نیپا کا انفیکشنز ڈیزز اسپتال مکمل طور پر بھر چکا ہے جب کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش نہیں، آغا خان اسپتال نے کورونا کے مزید مریضوں کو لینے سے منع کردیا ہے۔ حکام کے مطابق سول اسپتال کراچی میں 48 بیڈ کے سرجیکل وارڈ کو…
Read More
حکومتی وعدوں کا جائزہ لینے کے لئے جہانگیرترین گروپ کا اجلاس طلب

حکومتی وعدوں کا جائزہ لینے کے لئے جہانگیرترین گروپ کا اجلاس طلب

لاہور: جہانگیرترین نے حکومتی وعدوں کا جائزہ لینے  کے لئے  عید کے بعد اپنے گروپ کا اہم اجلاس بلایا لیا۔ ذرائع جہانگیر ترین گروپ نے بتایا ہے کہ حکومتی وعدوں کا جائزہ لینے کے لئے جہانگیرترین نے عید کے بعد اپنے گروپ کا اہم اجلاس بلایا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس 2 اگست کو نتھیا گلی میں بلایا گیا ہے، جس میں ترین گروپ کی دو اور تین اگست کو سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت ہو گی، بجٹ سے  پہلے ترین گروپ سے کیے گئے وعدوں پر عمدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ ترین…
Read More