کاروبار

پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف ملنے کا امکان

پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف ملنے کا امکان

پاکستان کو رواں مالی جولائی تا دسمبر جی 20 ملکوں سے مزید ایک ارب 5 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں میں موخر ہونے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کےذرائع کے مطابق کورونا اثرات اور انسداد کورونا اخراجات کے لیے پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرض ریلیف ملے گا۔ پاکستان کو جی 20 ممالک سے 3 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض ریلیف کی توقع ہے۔ یہ قرض ریلیف تمام تین مراحل کے تحت حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پاکستان نے مئی سے دسمبر 2020 کے پہلے مرحلے کے تحت قرض ریلیف حاصل…
Read More
شوگرملز کا چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار

شوگرملز کا چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار

آل پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار کردیا۔ آل پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان کے مطابق حکومتی فیصلہ درست نہیں، چینی اس نرخ پرسیل نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ایکس ملز ریٹ 14 روپے ٹیکس کے بعد 95 روپے ہے اور یہ فیصلہ شوگر انڈسٹری اورکسانوں کےخلاف سازش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی،  حکومت یہ فیصلہ تب کرتی اگر ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہوتی، یہ ممکن نہیں کہ مہنگے…
Read More
ڈالرکی یکدم اونچی اڑان، ڈیڑھ روپے مہنگا ہوگیا

ڈالرکی یکدم اونچی اڑان، ڈیڑھ روپے مہنگا ہوگیا

روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور  آج انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 54 پیسے اضافے کے بعد 161 روپے 48 پیسےہوگئی ہے۔  نئے مالی سال میں ڈالر اب تک  3 روپے 94 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر کی قدرمیں 1.20 روپے اضافہ ہوا ہے۔  فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے سبب ڈالر کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 
Read More
سونا مزید 200 روپے تولہ مہنگا

سونا مزید 200 روپے تولہ مہنگا

 ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، قدر مزید 200 روپے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 1804 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 900 روپے…
Read More
عوام کو عید کا تحفہ، موٹر سائیکل ایک بار پھر مہنگے ہو گئے

عوام کو عید کا تحفہ، موٹر سائیکل ایک بار پھر مہنگے ہو گئے

عوامی سواری موٹر سائیکل مزید مہنگے، اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتیں 5 ہزار تک بڑھا دیں، ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 2400 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتںر ایک مرتبہ پھربڑھا دیں، ہنڈا سی ڈی 70 سی سی 2400 اضافہ ہونے کے بعد قیمت 84 ہزار 500 سے بڑھا کر 86 ہزار 900 روپے کی کر دی گئی ہے۔ہنڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 3 ہزار اضافہ، قیمت 1 لاکھ 17 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ ہنڈا 125…
Read More
داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس حادثہ، چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ میں ورکرز کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چینی انجینئرز سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس برسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت غیر ملکی انجینئرز، فرنٹیئر کورپس کے اہلکار اور مقامی…
Read More
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے جب کہ مقامی مارکیٹ میں مستحکم رہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالرز اضافے سے 1808 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی تاہم مقامی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی. عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ8ہزار850، دس گرام سونے کی قیمت 93 ہزار 321روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1440روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
Read More
مقامی سطح پر تیار ہونے والی ای-بائیکس مارکیٹ میں پہنچ گئیں

مقامی سطح پر تیار ہونے والی ای-بائیکس مارکیٹ میں پہنچ گئیں

کراچی: ایسے میں جب مقامی سطح پر الیکٹرانک بائیک (ای بائیک) کی تیاری میں اشتراک کے لیے زیادہ تر بائیک اسمبلرز چین کی جانب دیکھ رہے ہیں، وہیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے اسمبلر نے مارکیٹ میں ایک مقامی ماڈل متعارف کروانے کا دعویٰ کیا ہے جو سستا بھی ہے۔  رپورٹ کے مطابق جولٹا الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عثمان شیخ نے بتایا کہ 'ہم نے مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ 'جے ای-70' بائیک متعارف کروائی ہے جس کے لیے کوئی غیر ملکی فنڈنگ، چین یا دنیا کے کسی ملک کے ساتھ اشتراک نہیں کیا گیا'۔ خیال رہے…
Read More
جنوبی پنجاب میں پہلے ایمازون سینٹر کے افتتاح کی تیاری

جنوبی پنجاب میں پہلے ایمازون سینٹر کے افتتاح کی تیاری

لاہور: پاکستان پوسٹ نے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پہلے ایمازون فُل فلمنٹ اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر (اے ایف ایف سی) کا افتتاح کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔ اے ایف ایف سی کا افتتاح عید الاضحیٰ کے بعد ہوگا، اس سینٹر کے ذریعے مقامی طور پر ہاتھ سے تیار کی جانے والی اور ثقافتی اشیا کی بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی کی راہ ہموار ہوگی۔  رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اعلان کیا تھا کہ ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ اس پیشرفت…
Read More
افغانستان ؛ امریکا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کردیا

افغانستان ؛ امریکا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کردیا

اسلام آباد: افغانستان کے بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھارتی اہلکار بھی فوری طور پر اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی اہلکاروں نے بھی فضائی اڈہ جلد از جلد چھوڑنے میں عافیت جانی اور ان اہلکاروں کو لینے بھارت سے کارگو جہاز C17 افغانستان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی طیارہ تین پروازوں کے ذریعے سیکڑوں اہلکاروں کو لے کر واپس ہندوستان پہنچا۔ کارگو طیارے میں کوئی سامان نہیں تھا تاہم بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار موجود…
Read More